ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / قندھار میں بم دھماکا، قبائلی سردار ہلاک

قندھار میں بم دھماکا، قبائلی سردار ہلاک

Wed, 10 May 2017 19:48:34    S.O. News Service

کابل،10مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی افغانستان میں ایک کار بم دھماکے میں ایک قبائلی سردار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبے قندھار میں حکومتی ترجمان ضیاء درانی نے آج بدھ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ ضلع اسپن بولداک میں پیش آیا اور ہلاک ہونے والے قبائلی سردار کا نام فیض اللہ خان تھا۔ اس دھماکے میں چند دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ قبل ازیں کل منگل کے روز قندھار شہر میں شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے ایک مقامی مبلغ کو قتل کر دیا تھا۔ افغانستان میں طالبان اور تیزی سے مضبوط ہوتی ہوئی دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ دونوں اپنی کارروائیاں تیز کر چکے ہیں۔


Share: